مہنگائی کے باوجود پاکستانی عوام ایک سال میں184 ملین ڈالرسے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔
2 ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
ستمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 58.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 59.27 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالر تھا۔
مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کا حجم 1.696 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔