عمران خان کب نیب یاترا کریں گے،مرتضیٰ وہاب

حکومت الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں اور دعوں کو پورا کرے، چانڈیو

سندھ میں181 افراد کورونا وائرس سے متاثر

فائل فوٹو


کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں کب نیب یاترا کریں گے جبکہ رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں اور دعوں کو پورا کرے۔

مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری 55 روپے کلومیٹر والے ہیلی کاپٹر سے باہر آنے کو تیار نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ناصر درانی سے مبینہ طور پر غیر قانونی کاموں میں معاونت نہ کرنے پر استعفیٰ ٰلیا گیا۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے پی حکومت کے بیرونی قرضوں کے حجم پر کب بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی پر تیل قیمتیں کم ہونے کے باوجود عمران خان کی حکومت مسلسل بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی گیس کی قیمتیوں میں ناصرف کمی کی جائے بلکہ انہیں نصف کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے بھی وزیر اطلاعات اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری قرض لینے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں اور دعوں کو پورا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کو مزید بحران کی جانب لے جارہی  ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی بہن  اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کررہے ہیں۔ الزام تراشی کی سیاست سے پی ٹی آئی اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے آج ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرپشن و بدعنوانی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں