کراچی: پورٹ قاسم ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج


کراچی: وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور گورنر ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم  کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے احتجاج نے اس وقت پرتشدد شکل اختیار کی جب مظاہرین نے گورنر ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپین ہوئیں۔

پولیس نے گورنر ہاؤس کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیئے اور مظاہرین کو آگے جانے سے روکا لیکن مظاہرین بھرپور نعرہ بازی کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار افراد کو رہا کردیا گی اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔


متعلقہ خبریں