پشاور: پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مردان، صوابی، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی گہرائی 113 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
رپورٹ فائل کیے جانے تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ہم نیوز کو موصول نہیں ہوئی۔