وزیر اطلاعات کو مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقاء ممکن نظر نہیں آرہی



اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقاء ممکن نظر نہیں آرہی جبکہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات 35ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

چوہدری فواد حسین کے مطابق تیز ٹیکنالوجی کے باعث سنسرشپ حکومتوں کے ہاتھ سے نکل جائیگی۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آنیوالے دور میں ہتھیاروں کی بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں گزشتہ 5سالوں میں منفی کتابیں لکھی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کا مقصد ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں