اسلام آباد: موسمیاتی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان کے مخلتف شہروں میں بادل چھائے رہیں گے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس دوران کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
جمعہ سے ہفتہ کے دوران ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی کا امکان ہے ۔