لاہور: ائیرپورٹ پرخاتون مسافر کا ہنگامہ 

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامہ کرنے والی خاتون، اسکرین شاٹ، ہم نیوز


لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ارائیول لانچ میں ایک خاتون مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ترکی ایئرلائن سے آنے والی پرواز کی خاتون مسافر ہیرا شکور نے اپنا سامان بیل سے اتارتے ہوئے اچانک شور مچانا شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کنویئر بیلٹ سے سامان اتارنے پر خاتون زور زور سے شور مچاتی رہیں تاہم خاتون مسافر کا سامان جب ٹرالی پر رکھ  دیا گیا تو وہ زمین پر لیٹ گئیں اورایک مسافر کے پاؤں پکڑ لیے۔

ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے پر ایک عجیب سی صورتحال پیدا ہپوگئی تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور دیگر مسافروں نے بہت دقت لا سامنا کرنے کے بعد سے خاتون مسافر کو زمین سے اٹھایا۔

لاہور ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترک ائیر لائن سے آںے والی مسافر ہیرا شکوراپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔ خاتون اکیلی ترکی سے لاہور پہنچیں تھیں۔

لاہور اے ایس ایف نے بڑی مشکل سے خاتون کو ان کے ورثا کے حوالے کیا۔


متعلقہ خبریں