راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھوئی رٹہ سیکٹر پر ہوا جس کے دوران محمد مشتاق نامی شہری زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔