امریکا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے، وزیر خارجہ


ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے نیک نیتی سے کوشش کر رہا ہے اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان نے افغانوں کی خدمت اور میزبانی کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور افغانوں نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنے معاملات حل کرنے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان طالبان اورامریکہ کو ایک میز پر بٹھانے میں کامیاب ہوا اور امن مذاکرات قطر اور متحدہ عرب امارات میں ہوئے جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ قطر بھی کامیاب رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے مذاکرات کے ذریعے ہی خطے میں امن ممکن ہو سکتا ہے جب کہ دنیا نے ہمارا مؤقف تسلیم کر رہی ہے۔ ہم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر بھی اجاگر کیا ہے۔

پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کی بحالی پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے جب کہ ہماری لنزے گراہم سے پاک امریکہ تعلقات پر بات ہوئی او انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین پی اے سی سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کونیک نیتی کی بنیاد پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) بنایا ہے کیونکہ ہم نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سندھ اور پنجاب میں بھی وفاق کی طرح اصول پرعمل ہوناچاہیے۔


متعلقہ خبریں