جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ پاکستان نے جیت لیا ۔پروٹیز کی جانب سے 165 رنز کے ہدف کو قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر میں 31ویں اوور میں عبور کرلیا ۔
قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق نے 70 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 44 اور بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان جنوبی افریقہ کو پنک ڈے کے روز ون ڈے میچ ہرانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقی ٹیم کو اوپنرزاچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے سب سے59 رنز جبکہ فاف ڈوپلسی نے 57 رنز بنائے۔پاکستانی باولرزکی عمدہ باولنگ کے باعث سات جنوبی افریقی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
عثمان شنواری نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، اس کے علاوہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو دوکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک کر رہے ہیں، دوسری طرف جنوبی افریقی ٹیم بریسٹ کیسنر سے آگاہی کے لیے پنک کٹ پہن کر میدان میں اترئی ہے۔
ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا اور آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی کامیابی پر سیریز میزبان ٹیم کے نام ہو جائے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا، دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے اتنی ہی وکٹوں سے جیتا جبکہ تیسرے میچ میں بارش کے باعث جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔