عمران خان نے خارجہ پالیسی کا پانسہ پلٹ دیا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چھ ماہ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ’’ میدان سجانا ہے پاکستان کی شان بڑھانا ہے ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دُعا، خواہش اور کوشش ہے کہ دبئی میں یہ آخری پی ایس ایل ہو اور امید ہے پی ایس ایل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کی جھلک نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تابناک مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، گزشتہ سالوں میں مشرق وسطیٰ میں ہمارا کردار ختم ہو گیا تھا لیکن آج ہمارا عالمی تشخص بڑھ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ میں اہم شراکت دار ہے۔ ہم 1980 کی دہائی سے ایک تنازع میں رہے تاہم ہم اس تنازع سے باہر نکلے اور اپنا مقام بنایا، ہم نے انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں