پشاور: خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں سرکاری ٹیچر کے گھر میں دھماکے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں جاں بحاق ہونے والوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچادی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جن میں سرکاری ٹیچر، ان کی بیوی اور بچی اور تین بیٹے شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی۔ بی ڈی ایس کے مطابق گھر میں زنگ آلود مارٹر گولا موجود تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مارٹر گولے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے نتیجے یہ میں اچانک زود دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔