پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Petrol

اسلام آباد: وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پرپٹرول کی  قیمت میں 59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے کمی کی گئی ہے جس بعد اس کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیز ل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، یہ قیمتیں فروری کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں