پی ایس ایل:لاہور قلندر کراچی پہنچ گئی

پی ایس ایل کا ایونٹ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ سیزن 4 (پی ایس ایل 4) کا فائنل دیکھنے کے لیے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ ناطم الحسن سمیت دیگرعالمی شہرت یافتہ کرکٹرز اورکرکٹ بورڈوں کے سربراہان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 4 کا کراچی میں کھیلا جانے والا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ سے متعلقہ عالمی اداروں اور غیر ملکی کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ملنے والے دعوت ناموں کےجواب میں ڈیوڈ رچرڈسن نے 16 مارچ کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع دے دی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ ناظم الحسن کی بھی اتوار کو کراچی آمد متوقع ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے پی سی بی حکام کو توقع ہے کہ متعدد دیگر اہم غیر ملکی شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی۔

کرکٹ سے متعلقہ غیر ملکی شخصیات کی پاکستان آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی میں مدد ملے گی کیونکہ اس طرح دیگر کرکٹ بورڈوں کے آفیشلز ازخود سیکیورٹی کے متعلق امور کا جائزہ لے سکیں گے۔

 

پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز نو مارچ سے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ کھیلے جانے والے میچوں میں شرکت  کے لیے لاہور قلندر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں میچز کھیلنے کے لیےآنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندر کے فخر زمان، یاسر شاہ، سلمان بٹ، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سہیل اختر شامل ہیں۔

لاہور قلندر کے غیرملکی کھلاڑی میچز میں شرکت کے لیے شیڈول کے مطابق جمعہ کے دن کراچی پہنچیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور قلندر کی ٹیم کے ساتھ ان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

لاہور قلندر کی ٹیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز کے حوالے سے شہر قائد میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ غیرملکی شخصیات اورکھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقیینی بنانے کے لیے رینجرز اورپولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔

اہلیان کراچی میں بھی پی ایس ایل کے حوالے سے جو ش و خروش عروج پر ہے۔ شہر میں جگہ جگہ برقی قمقمے لگائے گئے ہیں، کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرز آویزاں ہیں اور خیرمقدمی بینروں سے شہر سجایا گیا ہے۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2