پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد لیکوئڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔

ایل پی جی 3 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ 130 روپے کی بجائے 133 روپے فی کلو کے حساب سے ملک بھر میں دستیاب ہوگی جبکہ گھریلو سیلنڈر 41 روپے کے اضافے کے ساتھ 1530 کی بجائے 1564 روپے میں دستیاب ہوگا ۔

اس کے علاوہ کمرشل سیلنڈر کی نئی قیمت 6 ہزار 61 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے  پیٹرول کی قیمت چھ روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی چھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر سیاسی جماعتوں اور عوام کا شدید ردعمل سامنے آرہاہے۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کی حتمی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔


متعلقہ خبریں