ملک کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں کے درجہ حرارت میں اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کے درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے موسم انتہائی گرم ہو گیا جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کی طرح آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہا تاہم جمعہ کی شام کو آسمان ابر آلود ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مالا کنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی جب کہ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقہ چترال اور درویش میں 4  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد، مٹھی، 45 ڈگری سینٹی گریڈ، چھور، لسبیلہ، پڈعیدن 44 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، رحیم یار خان، تربت، لاڑکانہ، سکھر، دادو اور سکرنڈ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جڑواں شہروں میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ تربت، سکھر 44 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ سخت گرمی کے باعث لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات کی استعمال شروع کر دیا جب کہ گرم ملبوسات کا استعمال بند کر دیا ہے۔

پنجاب میں آج سب سے زہادہ گرمی ملتان اور سرگودھا میں پڑنے کا امکان ہے جہاں کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے ابتدائی دو سے تین روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں