قومی ایئرلائن کے کرایوں میں نمایاں کمی

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، فیاض الحسن چوہان بھی سوار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی ایئرلائن نے اپنے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں نمایاں تبدیلی کردی۔

ایک اعلامیے کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایہ 9ہزار 130 روپے سے لے کر 36ہزار 30 روپےتک وصول کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی جانب سے مکمل تفصیلات تیار کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جاری کر دیں گئیں۔

نئے کرایوں اور قوانین کو یکم اپریل 2019 سے نافذ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے اندرون ملک مسافروں کے لئے 20 کلو کے زائد بیگج کا کرایہ 5000 روپے کر دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پرواز کی روانگی سے قبل ٹکٹ ریفنڈ پر 2500 اور پرواز کے جانے کے بعد ریفنڈ میں 4000 روپے رائج کر دیئے گئے۔

پی آئی اے نے نئے قوانین کے ساتھ ساتھ اندرون ملک کے لیے اکانومی میں 10 درجات ایگذہکٹو میکانومی میں 3 اور بزنس کے 4 درجات متعارف کروا دیئے۔ 5 سال سے زائد عمر والے بچوں کا پورا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کیبن کریو کے سامان کی چیکنگ کا فیصلہ

اضافی سامان پر مہنگے چارجز اور نئے قوانین کے باعث قومی ایئر لائن کے ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے۔

اندرون ملک کے مسافروں کی سفری سہولیات میں نئے قوانین کے اندارج کے بعد مسافروں کو زائد کرایوں کا سامان رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث چارجز فکس کئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں کے ساتھ مسافروں کے لئے نئے قوانین بھی ایئر لائن کے مفاد میں مرتب کر کے سول ایوی ایشن کو ارسال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں