اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان اور جاپان کے درمیان معطل روٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی پرواز 31 مئی کو ٹوکیو کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے ٹوکیو پرواز براستہ بیجنگ جائے گی جس کے لے 777 طیارہ استعمال ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کے لیے آپریشن دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ قومی ایئرلائن نے رواں برس فروری میں طیاروں کی کمی اور خسارے کے باعث مذکورہ روٹ پر پروازیں معطل کر دی تھیں۔
جاپان میں قیام پذیر پاکستانی کمیونٹی اور تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرواز بند ہونے سے پاکستانیوں کو تجارت اور میتیں واپس لانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔