کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے فی یونٹ نرخ میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 2 روپے 15 پیسے سے 3 روپے 37 پیسہ تک اضافہ کیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا جس سے کے الیکٹرک صارفین کا ٹیرف پورے ملک کے برابر ہو جائے گا۔
کے الیکٹرک نے پیک اور آف پیک آورز کا نظام بھی متعارف کرایا ہے جب کہ پیک آورز کے نرخ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
نئی قیمتوں کے تحت تین سو تا سات سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے صارفین کے لیے نرخ سترہ روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے جب کہ سات سویونٹ سے زائداستعمال کرنیوالے صارفین کو20.70 روپے فی یونٹ ادا کرنے پڑیں گے۔
5 کلوواٹ اوراس سے زیادہ استعمال کرنیوالوں کے لیے پیک آورزکا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور کمرشل صارفین کے نرخ بھی بڑھائے گئے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین سے بینک چارجز اور میٹررینٹ کی مد میں علیحدہ رقم وصول نہیں کی جائے گی۔