کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے دوہری پارٹی رکنیت رکھنے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست التوا میں رکھنے اور پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کی دوہری پارٹی رکنیت رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کی ۔
لائیو: سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی دہری پارٹی رکنیت کا معاملہ https://t.co/02iDLnnNjT
— HUM News (@humnewspakistan) May 30, 2019
دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی نے الیکشن میں غلط بیانی کی ہے تو الیکشن کمیشن ہی ان کے خلاف درخواست سننے کے لیے مجاز ہے۔
انہوں نے کہا آرٹیکل 1999 کے تحت دائر درخواست کو پینڈنگ چھوڑ دیتے ہیں،الیکشن کمیشن اگر آصف زرداری اور بلاول سے متعلق درخواست پر فیصلہ نہیں کرتا تو ہم دیکھیں گے۔
عدالت نے درخواست گزار اقبال کاظمی کو ہدایت کی کہ مریم نواز کیس کا مطالعہ بھی کرلیں۔
درخواست میں الیکشن کمیشن،سیکریٹری قومی اسمبلی،سیکریٹری سینیٹ، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ سال 2010 تک الیکشن کمیشن کے پاس پاکستان پیپلزپارٹی نامی سیاسی جماعت رجسٹرد نہیں تھی۔ قانونی طور پر پاکستان پپلزپارٹی کا وجود ہی نہیں تھا۔
درخواست گزار کے مطابق پپلزپارٹی پارلیمینٹرین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخدوم امین فہیم نے رجسرڈ کرایا اور وہی اسکے صدر تھے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان پپلزپارٹی پارلیمینٹرین اور پاکستان پیپلزپارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے چئیرمین،صدور علیحدہ شخصیات ہیں اور دو دونوں پارٹیوں کے انتخابی نشانات بھی جدا جدا ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے موجودہ صدر آصف علی زرداری ہیں اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کا انتخابی نشان تیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان تلوار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔ آصف علی زرادری اور بلاول بھٹو زرداری خود کو پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر کے ساتھ پیپلزپارٹی کا سربراہ بھی کہلاتے ہیں۔
یہ کسی طور پر ممکن نہیں کہ ایک سیاسی پارٹی کا رہنماء دوسری پارٹی کا بھی اعلی عہدہ رکھتا ہو۔
یہ بھی پڑھیے:پارٹی عہدے کے خلاف درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری صادق اور امین نہیں رہے انکی قومی اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دی جائے۔