بارش کے باعث بھارت، نیوزی لینڈ میچ بھی منسوخ

بارش کے باعث بھارت، نیوزی لینڈ میچ بھی منسوخ

عالمی کپ کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہو گیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی ممکن نہ ہوپایا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آ گیا۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ 

اس سے قبل برطانوی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی جو پوری ہوئی۔

دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے عالمی کپ میں اب تک تین میچ کھیلےاورتینوں میچوں میں کیویز کو فتح نصیب ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی جیت سے ہمکنار ہوئی۔

پاکستان سے فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ کنگروز نے چار میچز کھیل کر تین فتوحات بٹوری ہیں جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی۔

چار میچوں میں سے تین میں شکست کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم نویں جبکہ تین میں سے تین میچ ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پوائنٹس ٹیبل: آسٹریلیا سے شکست، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن


ٹیگز :
متعلقہ خبریں