نیب کا فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیے جانے کا امکان اور وہیں ان سے تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی 10 جون کو عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔

ان کو نیب راولپنڈی کے آفس میں علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی ابتدائی طبی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

سابق صدر اس وقت 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں اور دو روز قبل بھی انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں