خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

جے یو آئی ف کے کارکنان کے خلاف مقدمات بنیں گے، شوکت یوسف زئی

فوٹو: فائل


قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں جیتنے پر 6 آزاد امیدوار کونسی سیاسی جماعت میں شامل ہونگےیہ سوال فی الحال جواب طلب ہے ؟ خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا ہے ۔

شوکت یوسف زئی نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں  کہاہے کہ  اپوزیشن جماعتیں جیتنے والے امیدواروں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے رقم کی آفر تک کرچکی ہیں۔

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے ہم نیوز کو بتایا کہ اپوزیشن جیتنے والے امیدواروں کو رقم دیکر بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیتنے والےتمام آزاد اراکین کو کسی شرط کے بغیرپی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی شفیق آفریدی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جبکہ دیگراراکین اسمبلی  کو وقت درکار ہے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قبائلی ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 110 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیتنے والے غازی غزن جمال نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غازی غزن جمال نے اس موقع پر جہانگیر خان ترین کو  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع میں انتخابات : 5 آزاد اور 5 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


متعلقہ خبریں