فٹبالرز کی بہادری نے چاقو بردار حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا


لندن  کے معروف فٹ بال کلب آرسنل کے دو کھلاڑیوں پر چاقو بردار ڈاکوؤں نے حملہ کرنے کی کوشش کی  مگر فٹبالرز کی بہادری نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ  گزشتہ شب لندن میں پیش آیا،ترک کھلاڑی محسود اوزل اور بوسنیا کے سید کولاسینک ریسٹورنٹ جا رہے تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روکی ۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق  چاقوؤں سے مسلح ڈاکوؤں کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب فٹبالرز نے دو دو ہاتھ کرنے کا فیصلہ کیا، سید کولاسینک گاڑی سے اترے تو ڈاکوؤں کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی آپشن نہ بچا۔ 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی فینز نے بہادری پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی چیمپیئن شپ، کھلاڑی پانی کی تلاش میں مصروف


متعلقہ خبریں