آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کا امکان


اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب  ڈویژن، کشمیر  اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر  بارش کا امکان ہے۔

جبکہ سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن  میں کہیں کہیں، اس کے علاوہ کراچی، سکھر، میرپورخاص،  شہید بینظر آباد،بہاولپور، ملتان، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ژوب، قلات  ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی اور لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ  ڈویژن اور کشمیر میں  اکثر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، ڈی جی خان،لاہور، بہاولپور، پشاور،ڈی آئی خان، کوہاٹ، ژوب، مکران، کراچی  ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان  میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ 210، حافظ آباد110 ،مری62، گجرات57، گوجرانوالہ30، سرگودھا23، لیہ 20، اسلام آباد (زیرو پواہنٹ 14، سیدپور04)، جہلم 13، جھنگ 11، خان پور 10، نورپورتھل 08، لاہور (ائیرپورٹ06 ، سٹی 01)، رحیم یار خان05،  منگلہ 03،قصور 02، بہاولنگر، بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہرآباد 01، مالم جبہ 95، کاکول 47، بالاکوٹ30، پشاور24، چراٹ21،کالام 18،ڈی آئی خان 16، پارہ چنار15،سیدو شریف 12،  پٹن08، دیر02،گڑھی دوپٹہ 50، مظفرآباد (ائیرپورٹ45، سٹی42)،راولاکوٹ08، کوٹلی 02، ژوب 28، اوڑمارہ02،خضدار، بارکھان 01، چلاس 04، کراچی(صدر04، ماڈل ابزرویٹری 02، فیصل، مسرور 02، نارتھ کراچی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں