دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر تاریخ ساز فتح اپنے نام کر لی۔
کنگز کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست ہوئی جو پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کی شکست ہے۔
A comprehensive win by @TeamQuetta against @KarachiKingsARY The #Zordaar11 now stands at number two on points table and Kings slipped to number four.#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #QGvKK pic.twitter.com/jeyS7E1cKB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کو موجود دوسرے اور پانچویں نمبر کی ٹیمیں کراچی اور کوئٹہ میدان میں آئیں تو شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی۔
آغاز میں کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
کوئٹہ نے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
81 for 5 after 15 overs. #PurpleForce has hit Kings really hard.
Karachi need 99 in last 5 overs of the match#QGvKK #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/lZk8cC41qw— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ کیون پیٹرسن 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے پاس بابر اعظم، روی بوپارا، جو ڈینلے، شاہد آفریدی اور کولن انگرام جیسے ہتھیار موجود تھے۔ جنہوں نے عین وقت پر چلنے سے انکار کر دیا۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں جم کر کریز پر کھڑے ہونے کی بجائے عماد الیون کے بلے باز میدان میں آتے اور جاتے دکھائی دیے۔ نتیجتاً کوئی بھی کھلاڑی وننگ اننگ کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
کراچی کی جانب سے عماد وسیم 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بابر اعظم 32 اور محمد نواز 26 رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی اسکور کو ہدف کی جانب لے جانے میں ناکام رہی۔
کوئٹہ کے بالرز راحت علی اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کراچی کے خلاف شاندار فتح کے بعد کوئٹہ نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کنگز تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔