واسا کے بدعنوان افسران کے گرد گھیرا تنگ


لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنت ریجنل آفس لاہور نے پانی اور صحت و صفائی کے ادارے (واسا) کے بدعنوان افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیر بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کے نو افسران کے خلاف کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فنان نے انکوئری کا حکم دیتے ہوتے ہوئے انہیں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی ٹاؤن کے ڈائریکٹر چوہدری دانش، ایکسیئن واہگہ ٹاؤن ذیشان شوکت، ایکسیئن عزیزبھٹی ٹاؤن سلمان نثار، ایس ڈی او دھرم پورہ سمیت نوافسران کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

مقامی درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے ترقیاتی کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹسز بجھوا دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور  نے ملزمان کے خلاف انکوئری کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نور کے سپرد کردی ہے۔


متعلقہ خبریں