بھٹوں کو بند کرانے کے لیے شہری کا ہائیکورٹ سے رجوع


ملتان: پنجاب حکومت کی جانب سے بھٹوں کو بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہری نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار محمد الیاس نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پنجاب نے 20 نومبر سے 20 دسمبر تک ریڈ زون میں بھٹے بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وہاڑی کے ریڈ زون میں اب بھی پرانی ٹیکنالوجی پر قائم بٹھے چلائے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بھٹوں سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھٹوں سے پھیلنے والے کاربن اور کیمیکل سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرہ ہے۔ پرانی ٹیکنالوجی سے چلنے والے والے بھٹوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ: تمام اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

درخواست پر ہائی کورٹ ملتان بنچ نے بھٹوں کو بند نہ کروانے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے 25  نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ  سموگ کی وجہ سے صوبائی حکومت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ کھلی فضا میں کوئی پروگرام منعقد نہ کریں۔

صوبائی حکومت نے  حال ہی میں اسموگ کی وجہ سے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرادیے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں