برفباری: پاک چین سرحد بند کرنے کا فیصلہ


گلگت: حالیہ دنوں میں ہونے والی برفباری کے بعد وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت نے خنجراب ٹاپ پر پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پاک چین سرحد کل سے تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے بند کردی جائے گی۔ سرحد خنجراب ٹاپ میں برفباری کے باعث بند کی جارہی ہے۔

پاک چین سرحد سطح سمندر سے 16 ھزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ باڈر پروٹو کول ایگریمنٹ کے تحت سرحد ھر سال بند کی جاتی ہے۔ سرحد چار ماہ بعد یکم اپریل کو دوبارہ کھولی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لیے تعاون کا عزم

اعلامیہ کے مطابق  بندش کے دوران دوست ملکوں کے درمیان سرکاری ڈاک کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ پاک چین سرحد کے راستے اربوں روپے مالیت کی تجارت کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں