نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی مستعفی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوگئے ہیں۔

نیر رضوی کو فروری 2019 میں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ استعفے کی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ وہ وکالت میں نجی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ماضی میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیئر رضوی نے نیب کی جانب سے دلائل دیے تھے۔

انہوں نے چیئرمین نیب کی ہدایت پر ضمانت کی مخالفت سے انکار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ ’انسانی بنیادوں پر ہمیں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں۔ ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں‘۔

سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر عباس رضوی نے حمزہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی نیب کی جانب سے متعدد بار پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں