آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ھوگا

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام اباد۔ پاکستان کے لیے اگلی قسط جاری کرنے کے حوالے سےعالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام جاری ہے۔ پاکستان کے پہلے معاشی جائزے پر نومبر میں اسٹاف کی سطح پر معائدہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کیلئے مکمل معاونت کا اعادہ

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام کارکردگی اہداف پورے کیے ہیں۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ قسط جاری کرنے سے پہلے معاشی جائزے کی رپورٹ پر غور کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت مالی ضروریات کی یقین دیہانیوں پر عمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں