اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہم نیوز کے مطابق آج سہہ پہر 4 بج کر 40 منٹ پر آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا اوراسکی گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے نوشہرہ ورکاں میں زلزلے کے باعث مکان کی دیوار گر گئی۔ ملبے تلے آکر ایک کمسن بچہ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زلزلے کی وجہ سے لاہور میں لوہاری گیٹ کے علاقے میں بچہ سیڑیوں سے گر کر زخمی ہو گیا اور بچے کے سر پر چوٹ آئی۔ لاہور میں بنک اسٹاپ کے قریب دو مزدور کام کے دوران گرنے سے معمولی زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے مزدوروں میں غلام نبی اور وریام شامل ہیں۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زلزلے کی وجہ سے رائیونڈ روڈ کے قریب نوجوان زلزلے کے دوران ہوش و حواس کھو بیٹھا۔
خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں بشمول شانگلہ، بالاکوٹ،دیر بالا، سوات، نوشہرہ پشاور، بونیر، باجوڑ، بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات، گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اس کے علاوہ شاہ پور،شاہپور،فیصل آباد، لاہور، داودخیل، اوکاڑہ، مری، ٹیکسلا، شیخوپورہ،، خوشاب،خوشاب۔ میانوالی، بھکر، اٹک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
رینالہ خورد، شورکوٹ، قصور، جھنگ شہر اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ننکانہ صاحب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ چونیاں، کامونکی:کامونکی، چنیوٹ، جڑانوالہ، ملتان، حافظ آباد، رائیونڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔مظفرآباد، باغ آزاد کشمیر اور میر پور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار حادثے کے پیش نظر متعلقہ محکمے اور ادارے چوکس رہیں۔
عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تمام تر تیاریاں او رانتظامات مکمل رکھے جائیں۔ زلزلے کے بعد ممکنہ نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جائے۔ سرکاری اورنجی عمارتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے
انہوں نے ہدایت جاری کی کہ پی ڈی ایم اے زلزلے کے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔