لاہورہائی کورٹ نے پاسپورٹ حوالگی کیلئے مریم نواز کی درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور مریم نواز کی طرف سے ان کے وکیل اشتر اوصاف اور امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست گزارکے وکیل امجد پرویز کو جواب الجواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ جج نے کہا سننے میں آیا ہے کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت لینے کا آرڈر چیلنج کر دیا ہے، اس کے بارے میں ہمیں مطلع کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے دو رکنی بینچ نے معاملے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا 26 دسمبر کو مریم نواز کی ای سی ایل میں نام کے خلاف درخواست فکس ہے، دونوں کو ایک ساتھ سنیں گے۔
گزشتہ سماعت پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔
مریم نواز کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر نے اپنی درخواست میں کہا کہ پاسپورٹ واپسی کے ساتھ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل ایل نکالنے سے متعلق درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی تھی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل سے متعلق میمورنڈم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مریم نواز نے اپیل کی ہے کہ ان کا پاسپورٹ واپس کرایا جائے اور ایک بار ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔