پاکستانی کرکٹ کے لیے 2019 کوئی بہت اچھا سال نہیں رہا، اس دوران سوائے چند اچھی خبروں کے مجموعی طور پر ناکامیوں اور مایوسیوں کی داستان لکھی گئی۔
اب کرکٹ شائقین اور پاکستان کرکٹ بورڈ بہتری کی امید کے ساتھ 2020 میں قدم رکھ رہے ہیں اور خوشگوار واقعات و فتوحات کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔
اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول پر نظر دوڑائی جائے تو نیا سال نئے چیلنجز لا رہا ہے جو میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور ایشیا کپ جیسے بڑے مقابلے بھی شامل ہیں۔
مکمل شیڈول
جنوری- فروری : پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی، یہ سیریز پاکستانی سرزمین پر کھیلی جائے گی۔
جولائی : اس ماہ پاکستان ہالینڈ جا کر تین ’ایک روزہ‘ میچ کھیلے گا۔
جولائی – اگست : قومی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلے گی۔
اگست : اگست میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
اگست – ستمبر : انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ پر مبنی مختصر سیریز کھیلی جائے گی۔
ستمبر : یہ مہینہ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں پاک ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی جو ایک بڑا چیلنج ہو گا۔
اکتوبر : جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اہم سیریز اکتوبر کے مہینے میں کھیلے جائے گی، اس دوران تین ’ایک روزہ میچ‘ اور تین ٹی ٹوئٹنی میچز کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر – نومبر: ان دو مہینوں کے دوران ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ اس سال کا یہ سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
نومبر – دسمبر : زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئے گی جہاں تین ’ایک روزہ میچ‘ اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔
دسمبر 2020 – جنوری 2021 : پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔