پولیس ملازمین کے ڈیلی فکسڈ الاؤنس میں اضافہ منظور


لاہور: پنجاب حکومت نے تمام پولیس ملازمین کے ڈیلی فکسڈ الاؤنس میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت سے منظوری کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس  پنجاب نے اضافے کی سمری سیکرٹری فنانس کو بھجوا دی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق ڈیلی فکسڈ الاؤنس میں اضافہ یکم جولائی 2019 سے لاگو ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کو 80 فیصد ڈیلی فکسڈ الاؤنس پہلے سے دیا جا رہا ہے۔ بقیہ 20 فیصد یکم جولائی 2019 سے دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں