اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے تجویز دی ہے کہ فاسٹ باؤلرز کی ٹی20 لیگز میں شرکت محدود کی جائے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے گیند باز ہر طرز کی کرکٹ کھیلتے ہیں لکن ان کی ترجیح ٹیسٹ میچز ہونے چاہیں۔
باؤلنگ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوان پیسرز مستقبل کا اثاثہ ہیں اور میں ان کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پُرجوش انداز میں کام کررہا ہوں۔
وقاریونس نے کہا کہ بیشتر بولرز کی عمر 20 سال سے کم ہے اس لیے ان سب کو بڑی احتیاط سے کیریئر میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
کوچ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوئی ایسی پالیسی بنائیں جس سے کرکٹرز لیگز کی بجائے پاکستان میں کھیلنے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو بچپن میں کمر کے 2 اسٹریس فریکچر ہوچکے اور مجھے فکر رہتی ہے کہ ان کو تکلیف نہ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیسم شاہ کوفٹنس پر بھی کام کرتے رہنا ہے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پیسر سے مسلسل 8اوورز کروانے کے بجائے بھرپور رفتار سے چھوٹے اسپیل کرانا ہوں گے۔