پاکستان: چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان: چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے چین کے لیے فضائی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چین کے ساتھ 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

چین، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کل سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوجائے گا۔ فضائی آپریشن عارضی طور پرجاری کردہ حکمانے کے تحت دو فروری تک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کل 9 بجے چین سے چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ – 6007 آرمچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان نے چین کے ساتھ فضائی آپریشن کورونا وائرس پھیلنے کے باعث عارضی طور پر بند کیا تھا۔

کوروناوائرس سے 213 افراد ہلاک، عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان

ہم نیوز نے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں