کراچی: پاکستان سے امر یکی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی ایئر پورٹ سے پرواز ایم ایس 3081 کے ذریعے 270 سے زائد امریکی شہری واپس اپنے وطن روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ منیجر کی نگرانی میں امریکہ جانے والی خصوصی پرواز کو روانہ کیا گیا۔
سفارتی عملے کی نگرانی میں امریکا جانے والے شہریوں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہوا اور امر یکی قونصل جنرل بھی کراچی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز روانہ
امریکی قونصل جنرل نے شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات پر سی اے اے کا شکریہ ادا کیا۔ روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر امریکی شہریوں کی اسکریننگ کی گئی۔
ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ پرواز کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ خصوصی پروازکو گزشتہ روز اڑان کے لیے سی اے اے سے اجازت ملی تھی۔