کورونا، سلمان احمد کا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ترانہ بنانے کا اعلان

گلوکار سلمان احمد پی ٹی آئی چئیرمین کی مزید حمایت سے منکر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی رکن سلمان احمد نے ساتھی گلوکاروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد میں قرنطینہ میں ہوں اور آج اس کا ساتواں روز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے معروف گلوکار دوستوں کو پیغام بھیجا ہے کہ اس مشکل گھڑی ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک ترانہ پڑھنا ہے جس کا نام ہے ’’ تجھے سلام ‘‘۔


انہوں نے بتایا کہ تقریباً بیس سے پچیس کے قریب معروف گلوکار جن میں نوری، جنید جمشید کے صاحبزادے، ساحر علی بگا اور مہوش حیات، وغیرہ نے اس ترانے میں اپنی آواز بلند کی ہے۔

پاکستانی گلوکار سلمان احمد میں کورونا کی علامات

ان کا کہنا تھا کہ یہ ترانہ میرے ملک کے نوجوانوں اور کورونا وائرس کے خلاف میدان عمل میں سرگرم ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور پاک افواج کے نوجوانوں کے لیے ہے۔

خیال رہے گلوکار سلمان احمد امریکہ میں مقیم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے اندر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے علامات دیکھ کر کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے مجھے آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان مزید کہنا تھا کہ  امریکہ میں کورونا ٹیسٹ بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں