لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 216 کیس سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 3232 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 522 مصدقہ مریض ہیں۔ ننکانہ صاحب16، قصور 9، شیخوپورہ10 اور راولپنڈی میں136 مریض ہیں۔
جہلم33، اٹک ایک، چکوال4، گوجرانوالہ39 اورسیالکوٹ میں31 کیس ہیں۔ نارووال8، گجرات142، حافظ آباد 12 اورمنڈی بہاوَالدین میں12 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں23، خانیوال2، وہاڑی35، فیصل آباد 36 اورچنیوٹ میں8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ ایک، رحیم یارخان42اورسرگودھا میں 14 مریض زیرعلاج ہیں۔ میانوالی 11، خوشاب4، بہاولنگر8، بہاولپور20 اورلودھراں میں3 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
حکومت پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک مریض رپورٹ ہو چکا ہے۔پنجاب میں کورونا سے 34 اموات ہوئی ہیں اور550 افراد صحت یاب ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شہروں کا فضائی دورہ کیا ہے۔
انہوں نے سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے اقدامات، پارکس، اسٹیڈیم اور گراؤنڈزکا فضائی جائزہ لیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کالاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک دیکھ کر تشویش کا اظہار۔ عثمان بزدار نے مختلف شہروں کے صنعتی علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے شہریو ں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی او ردوسروں کی حفاظت کیلئے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
ہماری توجہ صرف کورونا وائرس سے عوام کو بچانے پر ہے۔ عوام حکومتی ہدایات پر جتنا عمل کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے۔