اسلام آباد: پاکستان کورونا وائرس سے متعلق جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق کے مطابق پاکستان کی تجویز کے مطابق 23 اپریل کو سارک ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں کوڈ 19 وبائی امراض پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔