رمضان المبارک: اسلام آباد کا سیکورٹی منصوبہ تشکیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سیکورٹی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد: ایک ہی گھر کے سات افراد کورونا کا شکار

ہم نیوز کے مطابق سیکورٹی منصوبہ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ترتیب دیا ہے۔ سیکورٹی منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت آئی جی اسلام آباد نے دی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق 997 مساجد اور 33 امام بارگاہوں پر دو ہزارافسران و جوان ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

سیکورٹی پہ مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مساجد اورامام بارگاہوں کے رضا کار بھی شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کے مطابق نمازاورتراویح سے متعلق ایس او پیز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ

مساجد اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلے سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ہو گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تمام زونل ایس پیز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کہ ذمہ دار ہوں گے جب کہ ہرسیکٹر میں پولیس کی پٹرولنگ یقینی بنائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ناکہ بندی پوائنٹس پر سخت چیکنگ ہوگی اورناکوں پہ تعینات عملے کو افطاری ناکوں پر ہی فراہم کی جائے گی۔ پولیس کے سینئر افسران ناکوں پر متعین جوانوں کے ساتھ افطاری کریں گے۔

اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں