پشاور میں کرفیو کی خبروں میں صداقت نہیں، اجمل وزیر


پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ پشاور میں کرفیو والی بات میں صداقت نہیں ہے۔

اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام معاملات میں حکومت کےساتھ تعاون کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں یومیہ 2 ہزار ٹیسٹ کی سہولت حاصل کرلیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آئے افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹوکول نہ ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اجمل وزیر آپے سے باہر

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عوام رمضان میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات بڑھ چڑھ کرعوام کی مدد کریں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پشاور میں کرفیو کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اجمل وزیر نے کہا کہ پاک فوج تمام معاملات میں صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

خیال رہے کہ دو دن قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا تھا کہ 32 اشیا ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارننگ گرفتار کیا جائے گا اور تین سال قید،جرمانہ اورضبط شدہ مال کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کےخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور آرڈیننس بھی نافذ کردیا گیا ہے،ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینےوالےکوضبط مال کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےآنے والےافراد کےٹیسٹ کیےجا رہےہیں وہاں سےآنےوالے520 افراد کو قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں