اسلام آباد: چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیا کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلیف سامان میں سرجیکل ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریلیف سامان میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈکس کیلئے حفاظتی لباس بھی شامل ہے۔ چین کی جانب سےمزیدوینٹی لیٹرزبھی بھجوائے گئے۔
مزید پڑھیں: چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق یجرجنرل ہوانگ کی قیادت میں چینی میڈیکل ٹیم بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہے۔ چینی میڈیکل ٹیم میں مختلف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔ چینی میڈیکل ٹیم میں نرسنگ وٹیسٹنگ ماہرین بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم 2 ماہ تک کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان میں خدمات سرانجام دے گی۔ چینی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی رہنمائی بھی کریں گے۔