پاکستان میں کورونا وائرس کے سفر پر ایک نظر

پاکستان میں کورونا وائرس کے سفر پر ایک نظر

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اب تک 417 اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے سفر کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ مملکت خدادا میں پہلی سو اموات 58 دنوں میں ہوئیں اور اب 100 افراد صرف 4 دن میں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور اس موذی مرض سے پہلی موت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

16 مارچ کو پاکستان میں کیسز کی تعداد 1 ہزار ہوگئی اور 11 اپریل کو یہ تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں 417 اموات، 18 ہزار 114 افراد متاثر

14 اپریل کو پاکستان میں اموات کی تعداد 100 تک پہنچ گئی جب کہ 22 اپریل تک 10 ہزار افراد کورونا کی لپیٹ میں آ چکے تھے۔

21 اپریل کو پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 سو اموات رجسٹرڈ ہو چکی تھیں۔

28 اپریل کو پاکستان میں کورونا کے کیسز 14 ہزار سے بڑھ گئے اور اسی دن اموات بھی 300 سے تجاوز کر گئیں۔

اپریل کے اختتام یعنی 30 اپریل تک پاکستان میں کورونا کے 16 ہزار سے زیادہ کیسز رجسٹرڈ ہو چکے تھے جب کہ 1 مئی کو پاکستان میں اموات 400 سے تجاوز کر گئی تھیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں پہلی 100 اموات 58 روز میں ہوئیں، 100 سے 200 اموات کے لیے 7 دن لگے۔

200 سے 300 اموات بھی 7 دن میں ہوئیں مگر اموات 300 سے 400 تک پہنچنے میں صرف 4 دن لگے۔


متعلقہ خبریں