کپڑے سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی، وزیراطلاعات پنجاب


لاہور: پنجاب میں مرحلہ وار کاروبارکھولنے سے متعلق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کپڑے کی صنعت اور دیگر کاروبار آہستہ آہستہ کھولے جائیں گے۔

ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کپڑے کی انڈسٹری سے متعلقہ تمام صنعتیں جلد کھول دی جائیں گی۔ یئرڈریسز اوردیگر چھوٹے کاروباری مراکزکو کام کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کاروبارکھولنے کا فیصلہ بے روزگاری کی روک تھام کیلئےکیاگیا ہے۔ کاروبارکھولنے کیلئے حکومتی ایس اوپیز پرعمل کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق وزارت صنعت پنجاب کی جانب سے تیار کردہ سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہیں۔

ذرائع صوبائی وزارت صنعت نے بتایا ہے کہ مارکیٹوں کو مخصوص ایام میں حفاظتی اقدامات کے بعد کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے کا کورونا کٹس مقامی مارکیٹ سے خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کھلنے والی مارکیٹوں کے عہدیدار حفاظتی اقدامات کے ذمہ دار ہوں گے تاہم اس ضمن میں باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 432 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 770 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 656 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 753 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں