اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی چیلنج ہے جس پر عالمی ردعمل درکار ہے۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ اس مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے۔
کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر جنگ لڑ رہی ہے،صدر مملکت
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات غیروابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے بے شمار لوگ بیروزگار ہوئے ہیں اور صنعتیں متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وبا کے بارے میں بڑی اورکامیاب مہم شروع کی۔
صدر مملکت نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔
کورونا وائرس، پاکستان میں 476 اموات، 20 ہزار 884 افراد متاثر
ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو پیکج اعلان کیے گئے اس سے متاثرہ خاندانوں کو رقوم فراہم کی گئیں۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مخیرحضرات بھی اس چیلنج سے نمٹنے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نامی وبا کے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی اپیل کی ہے۔
مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت سے بھرے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو 1947 سے لے کر اب تک بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کورونا: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ گئی
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر تمام اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ رویہ جاری ہے۔