کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسکول فیس میں ترمیمی آرڈیننس اور فیسوں کےرعایت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا گیا تھا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ترمیمی ایکٹ پراٹھائےگئےسوالات غورطلب ہیں۔
درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اسکول فیس میں کمی کا اختیار ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن کو دیا گیا تھا، سندھ حکومت نے پرانے اور نئے نوٹیفکیشن کے اجرا کے دوران اسکول مالکان سے مشاورت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں والدین کو اسکول فیس 20 فیصد کم ادا کرنے کی ہدایت
بعد ازاں عدالت نے سندھ حکومت اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن و دیگر سے 14 مئی کو جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا پرانا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون میں ترمیم کر دی ہے نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اسکول فیس سے متعلق نئے رولز بنائے ہیں آرڈیننس آچکا ہے اور آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست اب غیر مؤثر ہو چکی ہے جس کی وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کی گئی تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی پرائیوٹ اسکولز بتائیں کس قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا ؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ ایک سینئر آفیسر ہیں کسی کو تنگ کرنے نہیں بیٹھے۔
ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے مؤقف دیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ حالات جیسے بھی ہوں وزیر اعلیٰ سندھ کنویں میں کودنے کا کہیں گے تو کود جاوَ گے ؟ عدالت نے ڈی جی اسکولز کو تنبیہ کی کہ پہلے آپ کو اختیار نہیں تھا اب ملا ہے لہٰذا آئندہ خیال رکھیں۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے بیان کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔
سندھ حکومت نے کورونا واءرس کی وجہ سے اسکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کرنے کا حکم دیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اسکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا پابند کیا گیا ہے۔