کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33992پر تھا اور آغا میں127پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور چند منٹوں بعد ہی انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔
مارکیٹ میں تیزی کے سبب انڈیکس34ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا لیکن کاروباری سرگرمیوں میں استحکام نہ ہونے سبب انڈیکس میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ آج264پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔
اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔