نادرا دفاترمیں ہفتے کی تعطیل ختم

Nadra

نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی


کراچی سمیت ملک بھر میں نادرا دفاتر میں عوام کے رش کے باعث ہفتہ کی تعطیل بھی ختم کر دی گئی ہے۔

احساس پروگرام کی با آسانی رجسٹریشن، پینشن اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے ملک بھر کے نادارا دفاتر میں ہفتے کی چھٹی فی الحال ختم کردی گئی ہے۔

کراچی میں نادرا دفاتر میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھنا ملازمین کیلئےلازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ فیس شیلڈ، دستانیں اور ماسک پہننا اور وقفے وقفے سے ہینڈ سینیٹائرز کے استعمال کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ملازمین ہر بائیومیٹرک پراسس کے بعد مشین کوجراثیم کش دواسے صاف کرنے کے پابند ہیں۔ درخواست گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ سمیت اسپرے کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں نادرا دفاتر کھول دیے گئے

ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ رینیو درخواستوں کا کام ابھی نہیں کیا جائےگا، ہم نیوز کے مطابق صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ دفاتر آمد سے قبل اہم معلومات کے حصول کے لیے نادرا کال سینٹر 7000 پر رابطہ کرلیں۔

نادرا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ زائد المعیاد ہو جانے والے شناختی کارڈوں کی مدت میں جولائی 2020 تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نادرا دفاتر میں ان صارفین کو ترجیح دی جائے گی جو نئی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہوں گے اور یا پھر بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے آئیں گے۔

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈوں کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کیا جا سکے گا۔

دفاتر آنے والوں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہن کر آئیں اور ہاتھوں کو سنیٹائز کریں۔نادرا نے صارفین کی سہولت کے لیے بتایا ہے کہ رش اور دھوپ سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں